1 ستمبر 2012 - 19:30

آل سعود کی حکومت نے ملک کے مشرقی علاقوں کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔

ابنا: شام سے شائع ہونے والے اخبار تشرین نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ آل سعود کی سیکورٹی فورسز نے سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا ہے ۔ اس علاقے میں پولیس اہلکاروں کی تعداد اور ظالمانہ گرفتاریوں میں بہت اضافہ ہوگيا ہے۔دریں اثناء سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ عبدالکریم حبیل نے آل سعود سے کہا ہےکہ جھوٹا پروپيگنڈا کرنے سے پرہیز کرے۔لوء لوء چینل کے مطابق شیخ عبدالکریم حبیل نے کہا ہےکہ سعودی عرب کے عوام  تشدد پر مبنی آل سعود کے ہتھکنڈوں کو سمجھ گئے ہیں اور اب قطیف کے حقائق کے بارے میں سعودی عرب کو مزید پروپيگنڈا کرنے کی ضرورت نہيں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے  عوام آل سعود کی حکومت کی جھوٹی باتوں کو اچھی طرح سمجھتےہیں۔ انہوں نےکہا کہ مشرقی علاقوں میں پرامن مظاہروں کے خلاف آل سعود کی تشدد آمیز پالیسیاں عوام کے خلاف جاری جرائم کو چھپانے کی کوشش ہے۔ شیح حبیل نے بزرگ عالم دین آیت اللہ شيخ محمد باقرالنمر کی رہائي کا مطالبہ کیا۔

.....

/169